مجھے الیکٹرانک ووٹنگ مشین نے نہیں، اپنوں نے ہی شکست دی: ارپنا یادو

Apr 03, 2017 08:57 AM IST | Updated on: Apr 03, 2017 08:57 AM IST

لکھنئو۔ یوپی اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے بعد ملائم سنگھ یادو اور شیو پال یادو کے بعد یادو خاندان کی بہو ارپنا یادو نے بھی بالواسطہ طور پر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور ان کے قریبی لوگوں پر نشانہ لگایا ہے۔ ارپنا یادو نے کہا ہے کہ ان کی شکست ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے نہیں، بلکہ ان کے ہی قریبی لوگوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ارپنا نے کہا کہ اگر ای وی ایم میں خرابی تھی تو انتخابات منسوخ ہونے چاہئیں۔ ویسے میری ہار کی وجہ میرے بہت ہی قریبی رہے ہیں۔

مجھے الیکٹرانک ووٹنگ مشین نے نہیں، اپنوں نے ہی شکست دی: ارپنا یادو

'مجھے اپنوں سے چوٹ ملی'

صحافیوں سے بات چیت میں ارپنا نے کہا، 'اپنوں سے جب چوٹ لگتی ہے تو زخم بہت سنگین ہوتے ہیں۔ مجھے اپنوں سے چوٹ ملی ہے۔ کبھی کبھار آپ کو بہت کچھ سکھا جاتا ہے۔ اس ہار سے مجھے بھی وہ چشمہ مل گیا جس سے میں اپنے اور پرائے کی شناخت کر سکتی ہوں۔ شاعرانہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے ارپنا نے کہا، 'کشتیاں وہاں آکر ڈوب گئیں جہاں ساحل قریب تھا۔'

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز