دہلی میٹرو مسافرایسوسی ایشن کی کرایہ میں اضافہ کے خلاف کل میٹروکا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

Oct 09, 2017 04:15 PM IST | Updated on: Oct 09, 2017 04:15 PM IST

نئی دہلی۔ دہلی میٹرو مسافرایسوسی ایشن (ڈی ایم سی اے ) نے میٹروکے کرائے میں اضافہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مسافروں سے کل اس میں سفرنہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔  مسافرایسوسی ایشن کے کارکنوں نے آج 50مصروف ترین میٹرواسٹیشنوں پر پرچے تقسیم کئے اور کرائے میں اضافہ کو عوام مخالف قراردیتے ہوئے لوگوں سے منگل کے روز اس کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ کارکنوں نے صبح 8بجے سے ہی پرچے تقسیم کرنے شروع کئے اور بڑی تعداد میں مسافروں کو کرائے میں اضافہ کی مخالفت کرنے کو کہا ہے ۔

مسافرایسوسی ایشن نے اس سے پہلے شہری ترقی کی وزارت اور ددہلی میٹرو ریل کارپوریشن کو ایک میمورنڈم دیکر کرائے میں اضافہ کو واپس لینے کے لئے کہا تھا۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس سے مسافربری طرح متاثر ہونگے اور ان پر مالی بوجھ بڑھ جائیگا۔ مسافرایسوسی ایشن نے کئی سماجی تنظیموں ،ٹریڈیونینوں اور دیگر تنظیموں سے بھی رابطہ کرکے کل کے بائیکاٹ میں شامل ہونے کو کہا ہے ۔

دہلی میٹرو مسافرایسوسی ایشن کی کرایہ میں اضافہ کے خلاف کل میٹروکا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز