مسلمان فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کریں: مولانا شبیر احمد مظاہری

Feb 08, 2017 12:09 PM IST | Updated on: Feb 08, 2017 12:09 PM IST

پرتاپ گڑھ ۔  جمیعتہ علماء ہند اتر پردیش (محمود مدنی ) کے صوبائی سکریٹری مولانا شبیر احمد مظاہری نے کہا کہ اتر پردیش کا یہ الیکشن سیکولرزم اور فرقہ پرست طاقتوں کے مابین ہے ۔ مسلمان اپنے متحد ووٹوں کے ذریعہ ابابیل کی کنکریوں کی طرح استعمال کر فرقہ پرست طاقتوں کو جواب دے سکتے ہیں ۔ فرقہ پرست تنظیموں کے کچھ اراکین نے اپنا سیاسی قبلہ تبدیل کر سیکولر پارٹیوں میں شمولیت اختیار کی ہےیہ جمہوریت کیلئے بہت خطرناک ہے ۔ایسے امیدواروں سے مسلمانوں کو مزید ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔  مظاہری نے کہا کہ اتر پردیش کے 2017 کا الیکشن بہت اہم ہے اور فرقہ پرست طاقتیں کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے کیلئے مختلف طرح کے حربہ استعمال کر سکتی ہیں ۔ایسے حالات میں جمہوریت اور سیکولرزم کی بقاء کیلئے مسلمانوں کے ہاتھوں میں ووٹ ابابیل کی کنکری ہےجب کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے متعلق  تمام ووٹرس بخوبی واقف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلم ووٹرس تقسیم ہوئے تو اس کے نتائج منفی ہوں گے جس کی ذمہ داری مسلمانوں کی ہو گی ۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کیلئے سیکولر طاقتوں کا مضبوط ہونا ملک کے مفاد میں ہے ۔مسلمانوں کیلئے یہ چند روز امتحان کے ہیں ،گہری نید کی آغوش میں جانے سے قبل بیداری ضروری ہے۔اگر اس وقت ہم نے نید سے بیدار ہو کر الیکشن کا مشاہدہ نہیں کیا تو پورے پانچ سال تک پچھتانا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا آئنی حق ہے ۔پولنگ کے روز ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ صد فیصد ووٹوں کا استمال کر یں اور مسلمان اپنے متحد ووٹوں کی طاقت سے اپنے مخالفین کو جواب دے سکتا ہے ۔ یہ وقت مزید بیداری کا ہے ۔

مسلمان فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کریں: مولانا شبیر احمد مظاہری

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز