کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھنے والے میجر کو آرمی چیف نے اعزاز سے نوازا

May 22, 2017 10:00 PM IST | Updated on: May 22, 2017 10:00 PM IST

سری نگر۔ کشمیر میں فوج کے جوانوں کو بچانے کے لئے جیپ پر ایک شخص کو بطور انسانی ڈھال باندھنے والے میجر نتن گوگوئی کو آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اعزاز سے نوازا ہے۔  اس سے پہلے نوجوان کو جیپ کے آگے باندھ کر گھمانے کے معاملہ میں کشمیر پولیس نے ہندوستانی فوج کی ایک یونٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ خبروں کے مطابق حکومت کا خیال ہے کہ فوج کے افسر نے مشکل حالات میں سیکورٹی کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا تھا۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ٹویٹ کے ذریعے اس ویڈیو کو شئیر کیا تھا، جس میں بھارتی فوج کے جوان ایک کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھ کر گھما رہے تھے۔ یہ واقعہ 9 اپریل کا ہے۔

کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھنے والے میجر کو آرمی چیف نے اعزاز سے نوازا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز