پاکستان سے نمٹنے کے لئے سرجیکل اسٹرائیک کے علاوہ بھی دیگر بااثر متبادل موجود : فوجی سربراہ

Jun 28, 2017 10:33 AM IST | Updated on: Jun 28, 2017 10:34 AM IST

فوج کے سربراہ بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کے پاس سرجیکل اسٹرائیک کے علاوہ بھی دیگر با اثرمتبادل موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے حزب المجاہدین چیف سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے بعد وہ چوکنے ہیں ۔

راوت نے کہا کہ میں ویٹ اینڈ واچ کی صورت میں ہوں کہ پاکستان واقعی صلاح الدین پر لگام لگاتا ہے کہ نہیں ، کیونکہ عالمی دہشت گرد قرار دئے جانے کے بعد مظاہرہ کرنے کے لئے اس نے ایک کیلنڈر جاری کیا ہے ۔

پاکستان سے نمٹنے کے لئے سرجیکل اسٹرائیک کے علاوہ بھی دیگر بااثر متبادل موجود : فوجی سربراہ

حال ہی میں دو جوانوں کا سر قلم اور لاش کو مسخ کرنے کی واردات پر راوت نے کہاکہ پاکستان سوچ رہا ہے کہ وہ آسان جنگ لڑ رہا ہے اور اس کو فائدہ مل رہا ہے ، لیکن ہمارے پاس سرجیکل اسٹرائیک کے علاوہ بھی دیگر متبادل موجود ہیں جو کہ زیادہ بااثرہیں ۔ ہماری فوج وحشیانہ کارروائی  نہیں کرتی ہے ۔

کشمیر کے معاملے پر راوت نے دعوی کیا کہ وادی میں امن ہونے کے بعد ہی بات چیت ہو سکتی ہے ۔ فوج اپنا کام کر رہی ہے ۔ میں وہاں کے لوگوں سے ذاتی طور پر بات چیت کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان رہنماؤں تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ کراس فائرنگ کی زد میں کوئی معصوم آئے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز