چین کے ساتھ مستقبل میں ٹکراؤ خارج ازامکان نہیں ، فوج کو دو محاذوں پر دم دکھانے کیلئے رہنا ہوگا تیار : جنرل راوت

Sep 07, 2017 09:56 AM IST | Updated on: Sep 07, 2017 09:56 AM IST

نئی دہلی : فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہاکہ چین کے ساتھ مستقبل میں ٹکراؤ کے اندیشہ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا اور پاکستان بھی اس موقع پر فائدہ اٹھا سکتا ہے، اس لئے ہندستان کو ایک ساتھ دو محاذوں پر اپنا دم خم دکھانے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔  جنرل راوت نے کہاکہ نیوکلیائی صلاحیت جنگ کی راہ میں مزاحم ثابت ہوسکتی ہے لیکن ہندستان کے ہمسایہ کی صورتحال کے پیش نظر یہ بات غلط بھی ہوسکتی ہے۔

فوجی سربراہ نے ایک سیمینار میں کہاکہ ہندستان مغربی اور شمالی سرحد پر دو مخالفین سے گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قابل یقین مذاحمتی صلاحیت جنگ کے خطرے کو ختم نہیں کرتی۔ یہ بات درست ہے کہ جوہری اسلحہ مزاحم کا کام کرتے ہیں اور نیوکلیائی ہتھیاروں کی صلاحیت رکھنے والے ممالک کے مابین جنگ نہیں ہوتی۔ لیکن یہ کہنا کہ یہ جنگ ٹال سکتے ہیں، یہ ممالک کو لڑنے نہیں دیں گے، یہاں کیلئے یہ کہنا درست نہیں بھی ہوسکتا ہے۔‘

چین کے ساتھ مستقبل میں ٹکراؤ خارج ازامکان نہیں ، فوج کو دو محاذوں پر دم دکھانے کیلئے رہنا ہوگا تیار : جنرل راوت

پاکستان کا نام لئے بغیر انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ دوستی کی کوئی گنجائش نہیں دکھائی دیتی کیوں کہ وہاں کی فوج، حکومتی نظام اور لوگوں کے من میں یہ بھر دیا جانا کہ ہندستان اس کا دشمن ہے اور وہ اس ملک کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، جنگ کی گنجائش ہمیشہ بنی رہتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز