جموں و کشمیر : چھٹی پرجارہے فوجی جوان اورنگ زیب کا دہشت گردوں نے کیا اغوا ، تلاشی مہم شروع

Jun 14, 2018 04:32 PM IST | Updated on: Jun 14, 2018 04:32 PM IST

سری نگر : دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں جمعرات کو فوج کے ایک جوان کا اغوا کرلیا۔ جوان کی شناخت 44 راشٹریہ رائفل کے اورنگ زیب کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ راجوری جارہے تھے ، تبھی کلام پورہ علاقہ میں دہشت گردوں نے ان کی گاڑی کو روکا اور ان کا اغوا کرلیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے سیکورٹی فورسیز کے اہلکاروں نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور جوان کو برآمد کرنے کیلئے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ، اس وقت فوج جوان چھٹی منانے جارہا تھا ۔جوان کا سراغ لگانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ابھی تک کوئی بھی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ اس واقعہ کے پیچھے کس تنظیم کا ہاتھ یہ یہ بھی فی الحال واضح نہیں ہوپایا ہے۔

جموں و کشمیر : چھٹی پرجارہے فوجی جوان اورنگ زیب کا دہشت گردوں نے کیا اغوا ، تلاشی مہم شروع

فوجی جوان اورنگ زیب کی فائل فوٹو ۔ اے این آئی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی دہشت گردوں نے فوج کے ایک جوان عمر فیاض کا اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا تھا ۔ فیاض شادی میں شامل ہونے کیلئے گھر آئے ہوئے تھے ۔ بعد میں ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز