شمالی کشمیر: جوان پر میجر کے قتل کا الزام، موبائل کو لے کر ہوا تھا تنازعہ

Jul 18, 2017 01:50 PM IST | Updated on: Jul 18, 2017 01:50 PM IST

سری نگر۔ شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں فوجی اہلکار نے ایک میجر پر گولیاں چلاکر اسے ہلاک کردیا ہے۔ مہلوک میجر کی شناخت 71 آرمڈ رجمنٹ کے شیکھر تھاپا کے بطور ہوئی ہے۔ وہ 8 راشٹریہ رائفلز میں تعینات تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق میجر شیکھر نے فوجی اہلکار کو اس وقت ڈانٹ پلائی جب وہ ڈیوٹی کے دوران اپنا موبائیل فون استعمال کررہا تھا۔ تاہم جب میجر نے موبائیل فون کو اپنے قبضے میں لیا تو فوجی اہلکار نے غصے میں آکر اپنی اے کے 47 رائفل سے میجر شیکھر پر گولیاں چلا دیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی میجر اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے  پر پہنچے حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ وہیں، میجر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

شمالی کشمیر: جوان پر میجر کے قتل کا الزام، موبائل کو لے کر ہوا تھا تنازعہ

بھارتی فوج: گیٹی امیجیز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز