مشکل میں پھنس سکتا ہے ریپبلک ٹی وی ، ارنب گوسوامی پر غیر اخلاقی طریقوں سے چینل ڈسٹری بیوٹ کرنے کا الزام

May 15, 2017 10:36 PM IST | Updated on: May 15, 2017 10:36 PM IST

نئی دہلی : ٹی وی صحافی ارنب گوسوامی کے چینل ریپبلک کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ نیوز برڈكاسٹرس ایسوسی ایشن این بی اے نے چینل پر سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے زیادہ ويورس کو لانے کے لئے غیر اخلاقی ڈسٹریبوٹ حکمت عملی کا سہارا لیا ہے ۔ بیسٹ میڈیا انفو نام کی ایک ویب سائٹ کی خبر کے مطابق مطابق این بی اے نے ٹیلی ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کو ایک خط لکھ کر الزام لگایا کہ گوسوامی چینل ملٹی سسٹم آپریٹرز کے پلیٹ فارموں پر کئی فیڈس چلا رہا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے کبھی بھی این بی اے نے مبینہ کاروبار سے متعلق غلط طریقوں کیلئے کسی بھی چینل کے خلاف آواز نہیں اٹھائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق این بی اے نے الزام لگایا ہے کہ ریپبلک چینل کو الگ الگ جگہوں پر مختلف طریقوں سے لسٹیڈ کیا گیا تھا۔ این بی اے نے ریپبلک ٹی وی کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ٹرائی سے اس کے خلاف ایکشن لینے کیلئے بھی کہا ہے تاکہ کوئی اور ٹی وی چینل مستقبل میں اس طرح کے طریقے نہ اپنا سکے۔

مشکل میں پھنس سکتا ہے ریپبلک ٹی وی ، ارنب گوسوامی پر غیر اخلاقی طریقوں سے چینل ڈسٹری بیوٹ کرنے کا الزام

ملک کے 171 شہروں خاص طور پر اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں ریپبلک ٹی وی کے ڈبل اور کئی معاملات میں ٹرپل فیڈ سامنے آئے ہیں۔ اس چینل سے وابستہ ایک ذرائع نے بتایا کہ ٹائمس ناؤ گزشتہ کئی برسوں سے یہ کام کر رہاہے اور دیگر چینلز بھی ۔ وہ بھی ہیتھ وے، انڈین کیبل نیٹ کمپنی لمیٹڈ ، ایس سی او ڈی اور باقی دیگر ڈسٹریبیوٹر نیٹ ورکس پر ڈبل فیڈ چلا رہے ہیں۔ جبکہ 2017 کے ٹرائی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ چینلز کو ایک ہی فیڈ میں چلائیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز