قطر سے وطن واپس آنے کے خواہش مند ہندوستانیوں کو لانے کے لئے اضافی پروازوں کا نظم

Jun 21, 2017 04:36 PM IST | Updated on: Jun 21, 2017 04:36 PM IST

نئی دہلی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ سے وطن واپس آنے کے خواہش مند ان ہندوستانیوں کے لئے جنہیں ٹکٹ نہیں مل پا رہے ہیں22جون سے 8جولائی تک اضافی پروازوں کا نظم کیا گیا ہے۔ شہری ہوابازی کی وزارت میں آج ہوئی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اضافی پروازوں کا نظم وزارت خارجہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو نے ٹوئٹ کرکے اس سلسلے میں جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ ہم دوحہ سے ترواننت پورم، کوچین او رممبئی کے لئے ان ہندوستانیوں کے لئے اضافی پروازیں شروع کریں گے جنہیں ٹکٹ نہیں مل پا رہا ہے۔ دوحہ سے ہمارے شہریوں کو وقت پر لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ میں اور سشما سوراج جی مسلسل رابطہ میں ہیں۔

جیٹ ایر ویز 22اور 23جون کو ممبئی ۔ دوحہ۔ ممبئی روٹ پر اضافی پروازیں کرے گی۔ا س کے لئے 168سیٹوں والے طیارے کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سرکاری کمپنی ایر انڈیا کی معاون ایر انڈیا ایکسپریس ترواننت پورم۔ دوحہ ۔ کوچین۔ ترواننت پورم روٹ پر 25جون سے 8جولائی تک اضافی پروازیں کرے گی ۔ اس کے لئے وہ 186 سیٹوں والے بوئنگ 737طیارہ کا استعمال کرے گی۔ محترمہ سوراج نے 19جون کو اس سلسلے میں مسٹر راجو سے بات کرکے اضافی پروازوں کا نظم کرنے کی درخواست کی تھی۔

قطر سے وطن واپس آنے کے خواہش مند ہندوستانیوں کو لانے کے لئے اضافی پروازوں کا نظم

وزیر خارجہ سشما سوراج: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز