ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مدد کرنا غلط ، اس طرح کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں : ارون جیٹلی

Jun 01, 2017 09:29 PM IST | Updated on: Jun 01, 2017 09:29 PM IST

نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے معروف اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کی کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کی طرف سے مدد کئے جانے سے متعلق ایک انکشاف پر آج کہا کہ کسی لیڈر کا اس طرح کی سیاست کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ مودی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر وزارت خزانہ کی کامیابیاں گنانے کے لئے منعقد ہ پریس کانفرنس میں مسٹر جیٹلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس دور میں اس طرح کی سیاست ہوتی تھی۔لیکن یہ قومی مفاد میں نہیں ہے۔

واضح ر ہے کہ ایک نیوز چینل نے دعوی کیا ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر مسٹر سنگھ نے متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دوران میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مدد کی تھی۔ چینل نے اپنے دعوی میں ذاکر نائیک کے ایک قریبی ساتھی کی طرف سے مجسٹریٹ کے سامنے دیے گئے اس بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں اس نے اعتراف کیا تھا کہ مسٹر سنگھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مدد کی تھی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مدد کرنا غلط ، اس طرح کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں : ارون جیٹلی

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کے خلاف آئی این ایکس میڈیا کو اجازت دینے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری اضافہ بورڈ کو متاثر کرنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کئے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ قانون اپنا کام کرتا رہے گا۔ مرکزی تفتیشی بیورو نے حال میں ہی اس معاملے میں مسٹر کارتی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز