ہیلی کاپٹر پر چڑھتے وقت ارون جیٹلی کے سر میں لگی چوٹ ، فورا دہلی لایا گیا واپس

Mar 12, 2017 05:41 PM IST | Updated on: Mar 12, 2017 05:41 PM IST

نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی آج ہری دوار میں ہیلی کاپٹر پر چڑھتے وقت گر گئے، جس سے ان کے سر میں چوٹ لگ گئی۔ بتایا جا رہا کہ گرنے سے کابینی وزیر بیہوش ہو گئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں فورا دہلی لایا جا رہا ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جیٹلی پتنجلی اور ہربل فوڈ پارک میں ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ پدارتھا پارک سے گھوم کر انہیں ہیلی کاپٹر سے لوٹنا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر چڑھتے وقت ان کا ہاتھ چھوٹ گیا اور وہ نیچے گر گئے اور گرتے ہی جیٹلی بیہوش ہو گئے۔

ہیلی کاپٹر پر چڑھتے وقت ارون جیٹلی کے سر میں لگی چوٹ ، فورا دہلی لایا گیا واپس

پتنجلی کے ڈاکٹر وں کے ٹیسٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ جیٹلی کے سر پر چوٹ آئی ہے۔ سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ارون جیٹلی کو فوری طور پر دہلی واپس لایا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز