منی شنکرایئر کی معطلی کانگریس کا اسٹریٹجک فیصلہ ، پیچھے کے کھیل کو سمجھنے کی ضرورت : ارون جیٹلی

Dec 08, 2017 03:38 PM IST | Updated on: Dec 08, 2017 03:38 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے سینئر لیڈر اور وزیر خارجہ ارون جیٹلی نے وزیراعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر کو پارٹی سے معطل کئے جانے کو ایک اسٹریٹجک فیصلہ قرار دیا ہے اور لوگوں سے اس کے پیچھے کے کھیل کو سمجھنے کی صلاح دی ہے۔مسٹرجیٹلی نے کانگریس کے ذریعہ کل رات مسٹر ایئر کو پارٹی سےمعطل کئے جانے کے کانگریس کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’’منی شنکر ایئر کا غلط تبصرہ جان بوجھ کر دیا گیا ذات پات پربیان،ایک آسان معافی،ایک اسٹریٹجک معطلی۔لوگوں کو اس کھیل کو دھیان سے دیکھنا چاہئے۔‘‘

بی جےپی کے اہم پالیسی سازوں میں سے ایک مسٹر جیٹلی نے کل مسٹر ایئر کے مسٹر مودی کو ’نیچ‘اور ’غیر مہذب‘کہے جانے والے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کانگریس کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے اور جب لوگ اس سے مجروح ہوتے ہیں تو وہ معافی مانگ لیتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہاکہ ان کا خیال ہے کہ وزیراعظم کے خلاف خراب زبان کا استعمال کرنا اور غلط باتیں پھیلانا کانگریس کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے۔یہ صرف خراب زبان کا نہیں بلکہ کانگریس کی ذہنیت کا معاملہ ہے جو کہتی ہے کہ صرف ایک خاندان ہی مک پر راج کر سکتا ہے۔کوئی پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والا وزیراعظم بن جاتا ہے تو وہ اسے نیچ اور چائے والا کہتے ہیں۔

منی شنکرایئر کی معطلی کانگریس کا اسٹریٹجک فیصلہ ، پیچھے کے کھیل کو سمجھنے کی ضرورت : ارون جیٹلی

ارون جیٹلی: فائل فوٹو

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے تشہیر کے کل آخری دن مسٹر ایئر کےمسٹر مودی کو نیچ اور غیر مہذب کہنے سے سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔مسٹر مودی کے جوابی حملے سے کانگریس بیک فٹ پر آگئی اور پارٹی کے نائب صدرراہل گاندھی کے معاملے سے دور ہونے کے بعد مسٹر ایئر کو معافی مانگنے کےلئے مجبور ہونا پڑا لیکن اس کے باوجود تنازعہ کم نہ ہوتے دیکھ کر رات کو مسٹر ایئر کو کانگریس کی رکنیت سے معطل کردیا گیا اور انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا۔

کانگریس کے میڈیا محکمہ کے چیف رندیپ سنگھ سرجے والا نے کل رات ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا مسٹر مودی بھی کبھی اس طرح ہمت دکھا سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا،’’یہی ہے کانگریس اور گاندھی جی کے نظریے پر مبنی قیادت اور مخالف کے تئیں بھی عزت کا جذبہ رکھنا۔کانگریس نے مسٹر منی شنکر ایئر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرکے رکنیت سے انہیں معطل کردیا ہے۔کیا مودی جی کبھی یہ ہمت دکھائیں گے‘‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز