ارون جیٹلی کی صفائی ، وزیر اعظم مودی نے منموہن سنگھ کی نیت پر نہیں اٹھائے تھے سوال

راجیہ سبھا میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے خلاف وزیر اعظم مودی کے بیان کو لے کر سرمائی اجلاس کے آغاز سے ہی جاری ہنگامہ آرائی بدھ کو ارون جیٹلی کے بیان کے بعد ختم ہوگئی ۔

Dec 27, 2017 05:44 PM IST | Updated on: Dec 27, 2017 05:45 PM IST

نئی دہلی : راجیہ سبھا میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے خلاف وزیر اعظم مودی کے بیان کو لے کر سرمائی اجلاس کے آغاز سے ہی جاری ہنگامہ آرائی بدھ کو ارون جیٹلی کے بیان کے بعد ختم ہوگئی ۔ جیٹلی نے کہا کہ ملک کیلئے منموہن سنگھ کے عزم کو لے کر کوئی سوال نہیں اٹھتا ہے ۔

راجیہ سبھا میں لنچ کے بعد ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے وزیر اعظم مودی کے بیان کا معاملہ اٹھایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سبھی فریقوں کی جانب سے تمام بیانات دئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصای کے ملک کیلئے عزم کو لے کر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا ہے۔

ارون جیٹلی کی صفائی ، وزیر اعظم مودی نے منموہن سنگھ کی نیت پر نہیں اٹھائے تھے سوال

اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ ایوان کے لیڈر کے بیان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران اگر کسی نے ایسا بیان دیا ہے ، جس سے وزیر اعظم کا وقار کم ہوتا ہے تو ان کی پارتی اس بیان سے خود کو جوڑ نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف کوئی بھی بیان کانگریس کو منظور نہیں ہے ۔ جیٹلی اور آزاد کے بیانوں کے بعد ایوان میں حالات معمول پر آگئے اور کام کاج شروع ہوگیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز