منوہر پاریکر کا استعفی منظور ، ارون جیٹلی کو ملی وزیر دفاع کی اضافہ ذمہ داری

صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو وزارت دفاع کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

Mar 13, 2017 04:41 PM IST | Updated on: Mar 13, 2017 04:41 PM IST

نئی دہلی : صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو وزارت دفاع کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔  مسٹر پاریکر نے گوا کا وزیر اعلی مقرر کئے جانے کے بعد آج صبح اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ وہ منگل کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ وزیر دفاع کے طور پر نومبر 2014 میں مرکزی کابینہ میں شامل کئے جانےسے پہلے بھی وہ گوا کے وزیر اعلی تھے۔

راشٹرپتی بھون سے جاری ٹوئٹ کے مطابق، "صدر جمہوریہ نے فوری طور پر مرکزی کابینہ سے مسٹر منوہر پاریکر کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ وزارت دفاع کا چارج سونپا گیا ہے۔ "

منوہر پاریکر کا استعفی منظور ، ارون جیٹلی کو ملی وزیر دفاع کی اضافہ ذمہ داری

ارون جیٹلی، وزیر خزانہ: فائل فوٹو

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارلیمانی بورڈ نے اتوار کو مسٹر پاریکرکو گوا کا نیا وزیر اعلی بنانے کی منظوری دی تھی۔ ہفتہ کو اعلان کئے گئے نتائج میں گوا کی 40 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کو 13 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ اسے 21 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ وہیں، 17 سیٹوں کے ساتھ کانگریس ریاست میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔  مسٹر پاریکر نے کل گوا کی گورنر مردلا سنہا سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز