سوشل میڈیا پر گالی گلوچ اورغنڈہ گردی کرنے والے ٹرول کو بڑھاوا دیتی ہے مودی حکومت : ارون شوری

Jan 12, 2017 06:47 PM IST | Updated on: Jan 12, 2017 06:47 PM IST

نئی دہلی : سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور اقتدار میں وزیر رہ چکے ارون شوری نے ایک انگریزی نیوز ویب سائٹ دی وائر کو دیئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم مودی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مودی ایسے انسان ہیں ، جو سوشل میڈیا پر گالی گلوج کرنے والے ٹرول کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بلا کر ان کے ساتھ خاص طور پر ملاقات کرتے ہیں۔

اس کے بعد یہ لوگ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی تصویر ڈالتے ہیں۔ ان ٹرول کرنے والوں میں سے ایک آج بی جے پی آئی ٹی سیل کا سربراہ بھی ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایسے گالی گلوج کرنے والوں کو مودی حکومت کا سرپرستی حاصل ہے۔

سوشل میڈیا پر گالی گلوچ اورغنڈہ گردی کرنے والے ٹرول کو بڑھاوا دیتی ہے مودی حکومت : ارون شوری

ارون شوری نے سال 2014 کے انتخابات میں وزیر اعظم مودی کو حمایت کرنے کو اپنی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ۔ تاہم ان کے اس بیان کی سوشل میڈیا پر جہاں بہت سارے لوگوں نے حمایت کی اور کچھ لوگوں نے ان پر نشانہ بھی سادھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز