سیلنگ معاملہ : اروند کیجریوال نے بلائی آل پارٹی میٹنگ ، اجے ماکن اور منوج تیواری کو بھی دعوت

دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صوبائی صدر منوج تیواری اور ریاستی کانگریس صدر اجے ماکن کو خط بھیج کر 12 مارچ کو ہونے والی آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

Mar 11, 2018 01:51 PM IST | Updated on: Mar 11, 2018 01:51 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صوبائی صدر منوج تیواری اور ریاستی کانگریس صدر اجے ماکن کو خط بھیج کر 12 مارچ کو ہونے والی آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ مسٹر کجریوال نے سیلنگ کے معاملہ پر دونوں رہنماؤں کو آج لکھے گئے خط میں کہا کہ دہلی والوں كے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ سیلنگ کے مسئلے کا حل نکالنے کے لئے سیاست سے اوپر اٹھ کر اس کا حل نکالا جائے۔ انہوں نے دونوں رہنماؤں کو منگل 12 بجے ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا ہے۔

مسٹر کجریوال نے اپنے خط میں امید ظاہر کی ہے کہ شہری ترقیات کے وزیر رہ چکے مسٹر ماکن سے سیلنگ کے سلسلہ میں اچھے اور عملی مشورہ ملےگا۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ سیلنگ کی روک تھام اور سیلڈ ہونے والی دکانوں کو کھلوانے کے لئے ان کی پارٹی اور دہلی حکومت ہر ممکن اقدامات کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلنگ کی وجہ سے دہلی میں صورتحال انتہائی بدتر ہوچکی ہے۔وزیر اعلی نے اس اجلاس میں شامل ہونے کے لئے عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر گوپال رائے کو بھی مدعو کیا ہے۔

سیلنگ معاملہ : اروند کیجریوال نے بلائی آل پارٹی میٹنگ ، اجے ماکن اور منوج تیواری کو بھی دعوت

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز