جلد بازی میں رہتے ہیں اروند کیجریوال، وقت کے ساتھ ساتھ سیکھ جائیں گے: نجیب جنگ

Jan 12, 2017 10:21 AM IST | Updated on: Jan 12, 2017 10:21 AM IST

نئی دہلی۔ دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے بدھ کو عام آدمی پارٹی پر تقرریوں میں 'اقربا پروری کرنے اور سخت تعصب' برتنے کا الزام لگایا لیکن وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شک کا فائدہ دیا۔ کیجریوال کو انہوں نے ایک ایسا نوجوان قرار دیا جو جلدی میں ہے۔ جنگ نے انڈیا ٹوڈے نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ کیجریوال کی قیادت والی حکومت نے ریاست کے اسمبلی انتخابات میں ایک زبردست اکثریت کے بعد اقتدار کے جوش میں فیصلے لئے۔

جنگ نے کہا کہ شاید انہیں سسٹم کی معلومات نہیں ہے۔ میں انہیں شک کا فائدہ دینا چاہوں گا۔ کیجریوال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ حکومت کی اپنی رفتار اور تسلسل ہوتا ہے وہ ان کی رفتار سے چلتے رہتے ہیں۔ وہ ایک نوجوان ہیں اور کام کرنے کی جلدی میں ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ وہ سیکھ جائیں گے۔

جلد بازی میں رہتے ہیں اروند کیجریوال، وقت کے ساتھ ساتھ سیکھ جائیں گے: نجیب جنگ

گیٹی امیجیز

لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر ساڑھے تین سال کی مدت میں جنگ اور دہلی حکومت کے درمیان رسہ کشی چلتی رہی۔ جنگ نے کہا کہ وزیر اعلی کیجریوال کے ساتھ ان کے اختلافات پیشہ ورانہ تھے۔ جنگ نے کہا کہ کیجریوال کے ساتھ میرے تعلقات انتہائی خوشگوار تھے۔ میں ان کے گھر گیا ہوں وہ میرے گھر آئے ہیں۔ ان کا ایک پیارا خاندان ہے۔

سابق لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انہوں نے کیجریوال کے خلاف عوامی طور پر کبھی نہیں بولا۔ جب وہ کبھی اکیلے میں ملے تو ہم دونوں میں کبھی ذرا سا بھی بحث نہیں ہوئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز