سکریٹ سپر اسٹار ایک بہترین فلم ، ہرکسی کو دیکھنا چاہئے : کیجریوال

Oct 22, 2017 06:35 PM IST | Updated on: Oct 22, 2017 06:36 PM IST

نئی دہلی : دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے عامر خان اور زائرہ وسیم کی اداکاری سے سجی ’سیکرٹ سپراسٹار‘ فلم کی آج بہت تعریف کی اور کہا کہ اسے ہر شخص کو دیکھنا چاہئے۔ ایک ٹوئٹ میں مسٹر کیجریوال نےجنہوں نے خصوصی اسکریننگ کے دوران یہ فلم دیکھی، کہا کہ سیکرٹ سپراسٹار شاندار فلم ہے۔ ہر شخص کو دیکھنا چاہئے۔

دیوالی کے موقع پر ’گول مال اگین‘ کے ساتھ ریلیز ہوئی ’سیکرٹ سپراسٹار‘ گلوکارہ بننے کی خواہش مند انسیا کے اردگردگھومتی ہے۔یہ لڑکی موسیقی اور گلوکاری کی دنیا میں اپنا مقام بنانا چاہتی ہے مگر اس کے قدامت پسند والد اس کے شدید مخالف ہیں۔ عامر خان جنہوں نے میوزک کمپوزر شکتی کمار کا کردار ادا کیا ہے۔ انسیا کو اپنا خواب حقیقت میں بدلنے اور ایک سپراسٹار بننے میں مدد کرتے ہیں۔

سکریٹ سپر اسٹار ایک بہترین فلم ، ہرکسی کو دیکھنا چاہئے : کیجریوال

اروند کیجریوال: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز