اروند کیجریوال کے وکی پیڈیا پیچ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ، مرکھ منتری اور کیجری بوال لکھا گیا

Jun 01, 2017 09:52 PM IST | Updated on: Jun 01, 2017 09:52 PM IST

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ہندی وکی پیڈیا پیج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنےآیا ہے ۔ہندی میں کیجریوال کے وکی پیڈیا پروفائل پر انہیں کیجری بوال نام سے لکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پیج پر انہیں 'ایک ہندوستانی سنیما ناقد، پارٹ ٹائم سیاستدان، عام آمدنی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کا مرکھ منتری بتایا گیا ہے۔ پیج کے شروعاتی پیراگراف میں حقائق سے وسیع پیمانہ پر چھیڑ چھاڑ بھی کی گئی ہے۔

مثال کے طور پر مثلا وکی پیڈیا پیج پر لکھا گیا ہے کہ '49 دن کی اقلیتی حکومت کے بعد انہوں نے استعفی دے دیا۔ انہوں نے استعفی کی وجہ اقلیت میں ہونے کی وجہ سے اپنے انتخابی وعدے کے مطابق جوكپال بل اسمبلی میں منظور نہیں کروا پانا بتایا۔ یہی نہیں پورے پیج پر کیجریوال کی جگہ پر کیجری بوال لکھا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ نہیں کیجریوال کے پیج کے ساتھ کس نے چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ تاہم بعد میں مرکھ منتری کو مکھیہ منتری کردیا گیا ہے ، مگر ابھی تک کئی جگہوں پر کیجری بوال ہی لکھا ہوا ہے۔

اروند کیجریوال کے وکی پیڈیا پیچ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ، مرکھ منتری اور کیجری بوال لکھا گیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز