اترپردیش بلدیاتی انتخابات :  اسد الدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین نے بھی کھولا جیت کا کھاتہ

Dec 01, 2017 03:57 PM IST | Updated on: Dec 01, 2017 03:57 PM IST

لکھنؤ: مسلم سیاست کے ذریعہ اترپردیش میں زمین تلاشنے میں مصروف کل ہند مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کو پہلی بار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک جاری نتیجوں میں پارٹی کا ایک کونسلر اور ایک نگر پنچایت رکن عہدے کا امیدوار جیت رہاہے۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر کانپور شہر کے چنی گنج وارڈ میں شرد کمار سونکر 1595 ووٹ حاصل کرکے کونسلر بنے ہیں جبکہ اعظم گڑھ کے ماہل کارپوریشن میں امبیڈکر نگر وارڈ سے 61سال کے بھوکھل کو نگر پنچایت رکن کے طورپر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اترپردیش بلدیاتی انتخابات :  اسد الدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین نے بھی کھولا جیت کا کھاتہ

مجلس اتحاد المسلمین سربراہ اسد الدین اویسی

واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم نے 2016 میں فیض آباد کی بیکا پور سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ذریعہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں شرکت کی تھی۔اس الیکشن میں اے آئی ایم آئی ایم امیدوار کو 11ہزار سے زیادہ ووٹ ملے تھے اور وہ چوتھے مقام پر رہا تھا۔حالانکہ ریاستی اسمبلی کے اسی سال ہوئے الیکشن میں پارٹی نے 100سے زیادہ سیٹوں پر قسمت آزمائی مگر اس کا کوئی امیدوار پارٹی کا کھاتہ کھلوانے میں ناکام رہا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز