گاؤں میں والد چلاتے ہیں معمولی دکان، بیٹا اسرو میں بنے گا سائنسداں

May 16, 2017 12:36 PM IST | Updated on: May 16, 2017 12:36 PM IST

بارہ بنکی۔ اترپردیش کے ایک انتہائی غریب خاندان میں پیدا ہوئے کسان کے بیٹے نے اسرو کا امتحان پاس كر ضلع اور ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ بارہ بنکی کے آشیش شریواستو نے ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کا امتحان فرسٹ کلاس پاس کرکے باپ کو ان کی محنت کا ریٹرن گفٹ دیا ہے۔

رام نگر علاقے کے رہنے والے آشیش کے والد گاؤں میں ہی ایک چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں۔ اس سے بڑی مشکل سے خاندان کی دال روٹی چل پاتی ہے۔ مشکل حالات میں انہوں نے اپنے بیٹے آشیش کو پڑھایا، جس کا بچپن سے خلائی سائنسداں بننے کا خواب تھا۔

گاؤں میں والد چلاتے ہیں معمولی دکان، بیٹا اسرو میں بنے گا سائنسداں

آشیش اپنے اہل خانہ کے ساتھ

ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کا مشکل امتحان پاس کر کے فرسٹ کلاس سائنسداں کے با وقار عہدے کو حاصل کیا۔ چندر موہن شریواستو کے خاندان کو ملی اس خوشی نے ان کی زندگی بھر کی تھکاوٹ اور مشکلوں کو دور کر دیا۔

آشیش شری واستو: فائل فوٹو

 

بتا دیں کہ گاؤں کی گلیوں میں اپنے والد کو سائیکل کے پیچھے بیٹھ کر گھمانے والے آشیش بہت جلد ملک کے لئے بڑی بڑی خلائی گاڑی کی پرواز طے کریں گے۔ سائنس کی دنیا میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو اپنا مثالی ماننے والے آشیش سماجی دنیا میں اپنے باپ کو ہی اپنا مثالی مانتے ہیں۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز