ایگزٹ پولس : اترپردیش میں بی جے پی سرفہرست، پنجاب میں کانگریس اورآپ میں قریبی مقابلہ

Mar 09, 2017 06:13 PM IST | Updated on: Mar 09, 2017 08:46 PM IST

نئی دہلی : 2019 لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک بڑا سیمی فائنل پانچ ریاستوں کے انتخابات ہیں۔ 11 مارچ کو پورے نتائج آئیں گے ، مگر اس سے پہلے آج تمام ٹی وی چینل اور ایجنسیوں نے ایگزٹ پول کے نتائج جاری کرنے شروع کر دیئے ہیں۔یہ نتائج اصل نتائج کے کتنے میل کھائیں گے ، یہ تو 11 تاریخ کو ہی پتہ چلے گا ۔ تاہم یوپی، اتراکھنڈ، گوا، منی پور اور پنجاب میں کس کی حکومت بننے کی پیش گوئی ایگزٹ پول کے ذریعے ٹی وی چینل کر رہے ہیں۔

اب تک آئے ایگزٹ پول کے نتائج میں اترپردیش میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر رہی ہے جبکہ پنجاب میں کچھ ایگزٹ پول میں کانگریس کو اور کچھ میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان برابر کی ٹکر دکھایا جارہا ہے جبکہ بی جے پی تقریبا نہ کے برابر ہے۔ گوا اور اتراکھنڈ میں بھی بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ٹکر نظر آرہی ہے۔ جبکہ منی پور میں بی جے پی کی حکومت بنتی دکھ رہی ہے۔

ایگزٹ پولس : اترپردیش میں بی جے پی سرفہرست، پنجاب میں کانگریس اورآپ میں قریبی مقابلہ

اترپردیش

ٹائمس ناو وی ایم آر کے مطابق بی جے پی کو 190-210 ، ایس پی کانگریس اتحاد کو 110-130 ، بی ایس پی کو 57-74 سیٹیں ملیں گی۔

نیوز ایکس ایم آر سی ایگزٹ پولس کے مطابق بی جے پی کو 185 ، ایس پی کانگریس کو 120 اور بی ایس پی کو 90 سیٹیں ملیں گی۔

انڈیا نیوز ایم آر سی کے مطابق بی جے پی کو 185 ، ایس پی اور کانگریس کو 120 اور بی ایس پی کو 90 سیٹیں ملیں گی۔

اے بی پی لوک نیتی کے مطابق بی جے پی کو 164-176 ، ایس پی کانگریس کو 156-169اور بی ایس پی کو 60-72 سیٹیں ملیں گی۔

انڈیا ٹی وی سی ووٹر کے مطابق بی جے پی کو 155 -167 ، ایس پی اور کانگریس کو 135-147 اور بی ایس پی کو 81-93 سیٹیں ملیں گی۔

پنجاب

انڈیا ٹوڈے ایکسس کے مطابق بی جے پی اکالی کو 4-7 ، کانگریس کو 62-71 اور عام آدمی پارٹی کو 42-51 سیٹیں ملیں گی۔

انڈیا نیوز ایم آر سی : بی جے پی اور اکالی اتحاد کو سات سیٹیں جبکہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو 55،55 سیٹیں ملیں گی ۔

انڈیا سی ووٹر کے مطابق بی جے پی کو 5-13 ، کانگریس کو 41-49 اور عام آدمی پارٹی کو 59-67 سیٹیں ملیں گی۔

نیوز 24 ٹوڈیز چینل کے مطابق بی جے پی اور اکالی کو 9 سیٹیں جبکہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو 54،54 سیٹیں ملیں گی۔

اتراکھنڈ

انڈیا سی ووٹر کے مطابق کانگریس اور بی جے پی دونوں کو 29 سے 35 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ دیگر کے کھاتے میں دو سے نو سیٹیں جاسکتی ہیں۔

نیوز 24 ٹوڈیز چینل کے مطابق بی جے پی 53 ، کانگریس 15 اور دیگر کو دو سیٹیں ملیں گی۔

انڈیا ٹوڈیز ایکسس کے مطابق بی جے پی کو 46-53 ، کانگریس 12-21 اور دیگر کو دو سے چھ سیٹیں مل سکتی ہیں۔

انڈیا نیوز ایم آر سی کے مطابق بی جے پی کو 38 ، کانگریس کو 30 اور دیگر کو دو سیٹیں مل سکتی ہیں۔

گوا

انڈیا نیوز ایم آر سی کے مطابق بی جے پی کو 15 ، کانگریس کو 10 اور عام آدمی پارٹی کو 7سیٹیں ملیں گی۔

انڈیا ٹی وی سی ووٹر کے ایگزٹ پولس کے مطابق بی جے پی کو 15-21، کانگریس کو 12-18اور عام آدمی پارٹی کو چار سیٹیں ملیں گی جبکہ پانچ سیٹیں دیگر کے کھاتے میں جائیں گی۔

انڈیا ٹوڈے ایکسس کے مطابق بی جے پی کو 18-22 ، کانگریس کو 9-13 اور عام آدمی پارٹی کو دو سیٹیں ملیں گی۔

منی پور

انڈیا ٹی وی سی ووٹر کے مطابق بی جے پی کو 25 -31 ، کانگریس کو 17-23 اور دیگر کو 9-15 سیٹیں ملیں گی۔

انڈیا ٹوڈے ایکسس کے مطابق بی جے پی کو 16-22 ، کانگریس کو 30-36 اور دیگر کو تین سے پانچ سیٹیں ملیں گی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز