سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو دستی بموں کے ساتھ جوان گرفتار

Apr 03, 2017 12:37 PM IST | Updated on: Apr 03, 2017 12:37 PM IST

سرینگر۔ جموں و کشمیر کے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج ایک جوان کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے دو دستی بم برآمد کئے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جوان کی شناخت بی مسیح کے طور پر ہوئی ہے ۔ تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز نے ہوائی اڈے کے مرکزی گیٹ کے پاس اس سے دو دستی بم برآمد کئے۔

انہوں نے کہا کے مسیح بارہ مولہ میں بونيار میں تعینات تھا۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ مسیح دہلی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ گذشتہ 21 فروری کو بھی ایک جوان کے قبضہ سے گولہ بارود برآمد کئے گئے تھے۔

سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو دستی بموں کے ساتھ جوان گرفتار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز