اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی حد میں پھر اضافہ ، اب ایک دن میں نکال سکتے ہیں 10 ہزار روپے

Jan 16, 2017 06:11 PM IST | Updated on: Jan 16, 2017 11:39 PM IST

نئی دہلی : نوٹ بندی کے بعد عام لوگوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی حد بڑھا دی ہے۔ اب ایک دن میں اے ٹی ایم سے 10 ہزار روپے نکالے جا سکتے ہیں۔ تاہم24 ہزار روپے کی ہفتہ وار حد کو برقرار رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نوٹ بندی کے بعد شروعات میں یہ حد 2500 روپے تھی ، پھر اس کو بڑھا کر 4500 روپے کردیا گیا تھا اور اب اس کو 10 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

اے ٹی ایم سے رقم  نکالنے کی حد میں پھر اضافہ ، اب ایک دن میں نکال سکتے ہیں 10 ہزار روپے

آر بی آئی نے کرنٹ اکاؤنٹ سے بھی پیسے نکالنے کی حد میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب کسٹمر 50 ہزار روپے کی جگہ ہفتے میں ایک لاکھ روپے نکال سکتے ہیں۔ 30 دسمبر تک اکاؤنٹ ہولڈروں کو اے ٹی ایم سے صرف 2500 روپے نکالنے کی اجازت تھی۔ اس کے بعد 1 جنوری 2017 کو نقدی نکالنے کی یومیہ حد 2500 روپے سے بڑھا کر 4500 روپے کر دی گئی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز