دارالعلوم دیوبند کے 20 سالہ طالب علم کو دہشت گردی کے الزام میں اے ٹی ایس نے حراست میں لیا

Nov 30, 2017 08:01 PM IST | Updated on: Nov 30, 2017 08:01 PM IST

پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے پینتیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے ڈھکوا پورے بیر بل گاوں سے گزشتہ منگل کی دیرشام دارالعلوم دیو بند میں زیر تعلیم طالب علم کو اس کے گھر سے حراست میں لے کر اے ٹی ایس لکھنؤ لے گئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شگن گوتم نے طالب علم کے اے ٹی ایس کے زیر حراست ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم کو پوچھ گچھ کیلئے لے جایا گیا ہے۔

اے ٹی ایس کی ٹیم گزشتہ منگل کی شام ڈھکوا پورے بیر بل گاوں پہنچ کر طالب علم شاہنواز(20)کے بارے میں دریافت کیا ، جب بتایا گیا کہ وہ دوسری رہائش گاہ شمشیر گنج میں ہے ، تو اس کو بلانے کو کہا گیا ۔ اہل خانہ کے بلانے پر وہ پہونچا تو اس سے کچھ پوچھ گچھ کی گئی ۔ اس کے بعد اے ٹی ایس نے کہا کہ مزید پوچھ گچھ کیلئے لکھنؤ لے کر جا رہے ہیں بعد میں چھوڑ دیں گے ۔

دارالعلوم دیوبند کے 20 سالہ طالب علم کو دہشت گردی کے الزام میں اے ٹی ایس نے حراست میں لیا

شاہنواز کے دادا محمد تقدیر کے مطابق کہ وہ گزشتہ 27 نومبر کو یہاں ہنڈور کے مدرسہ میں منعقدہ دستاربندی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دیوبند سے آیا تھا ۔ اے ٹی ایس حراست میں لے کر لکھنو لے گئی ہے ۔آج وہاں سے لے کر دہلی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہے ۔ وہ ملک کے خلاف کسی بھی سازش میں شامل نہیں ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز