برہان وانی کی برسی پر دہشت گردانہ حملہ اورجنگ بندی کی خلاف ورزی، دو کی موت ، پانچ جوان زخمی

Jul 08, 2017 09:44 AM IST | Updated on: Jul 08, 2017 10:24 AM IST

سری نگر :  شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ہفتہ کی علی الصبح جنگجوؤں کی جانب سے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر گھات لگاکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک کیپٹن سمیت 3 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ علاوہ ازیں پونچھ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ، جس میں ایک فوجی جوان اور اس کی اہلیہ کی موت ہوگئی ۔

سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’جنگجوؤں نے بانڈی پورہ کے حاجن مین مارکیٹ میں بدھ کی علی الصبح 3 بجکر 5 منٹ پر فوج کی 13 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کی ایک گشتی پارٹی پر گھات لگاکر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک کیپٹن سمیت تین فوجی جوان زخمی ہوئے‘۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے مرتکب جنگجو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

برہان وانی کی برسی پر دہشت گردانہ حملہ اورجنگ بندی کی خلاف ورزی، دو کی موت ، پانچ جوان زخمی

file photo

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی فوجیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سیکورٹی ذرائع نے زخمی ہونے والے کیپٹن کی شناخت پروین کمار کے بطور ظاہر کردی۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ کے مرتکب جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے حاجن اور اس سے ملحقہ دیہات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز