وارانسی میں این جی او میں کام کرنے والی غیر ملکی خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی کوشش ، جانچ شروع

اترپردیش کے شہر وارانسی کے اسی گھاٹ کے سامنے ہفتہ کی شام این این جی او سے وابستہ ارجنٹینیا کی رہنے والی سادھوی کی اجتماعی آبروریزی کئے جانے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Dec 17, 2017 04:05 PM IST | Updated on: Dec 17, 2017 04:05 PM IST

وارانسی : اترپردیش کے شہر وارانسی کے اسی گھاٹ کے سامنے ہفتہ کی شام این این جی او سے وابستہ ارجنٹینیا کی رہنے والی سادھوی کی اجتماعی آبروریزی کئے جانے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ تاہم معاملہ کے انکشاف کے بعد پولیس اجتماعی آبروریزی کی کوشش سے انکار کررہی ہے ۔ متاثرہ غیر ملکی خاتون کے مطابق انہوں نے کافی منت و سماجت کی اور اس کے پاس موجود پیسے نوجوانوں تو دئے تو وہ تینوں چھوڑ کر چلے گئے ۔ اس کے بعد وہ کسی طرح اسی گھاٹ واقع پولیس چوکی تھی اور اپنی آب بیتی بتائی ۔

پولیس ذ رائع نے بتایا کہ واقعہ کل شام تقریبا چھ بجے جین گھاٹ کے ٹھیک سامنے گنگا پار ریت پر ویرانے علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ ارجنٹینا کی رہنے والی ہے ، اور معاملہ کی شکایت پولیس سے نہیں کی گئی ہے، لیکن پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون تقریبا 12 برس سے وارانسی میں ایک رضا کار تنظیم کے ساتھ رہ کر غریب بچوں کے لئے کام کر رہی ہے۔

وارانسی میں این جی او میں کام کرنے والی غیر ملکی خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی کوشش ، جانچ شروع

وہ روز کی طرح کل شام دعا اور دھیان( توجہ) کر نے گنگا کے کنارے آئی تھی تبھی تین نوجوانوں نے اس سے روپے مانگے اور نہ دینے پر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ عورت نے اپنے موبائیل فون سے اپنے جاننے والوں کو اس کے بارے میں بتایا۔ تب اسکے جاننے والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور خاتون کو اسکی رہائش گاہ پر پہنچادیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز