دھرمشالہ ٹیسٹ لائیو : کلدیپ یادو کے سامنے کنگارو ٹیم بے بیس ، 300 رن پر آل آوٹ

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ دھرم شالہ میں آج سے کھیلا جا رہا ہے۔

Mar 25, 2017 12:39 PM IST | Updated on: Mar 25, 2017 04:45 PM IST

دھرمشالہ : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ دھرم شالہ میں آج سے کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان اسمتھ کی سنچری کی بدولت  آسٹریلیا نے  300 رن بنائے ہیں ۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے سب سے زیادہ چار وکٹ کلدیپ یادو نے لئے ۔علاوہ ازیں امیش یادو نے دو ، بھونیشور کمار ، اشون اور جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ لئے ۔

لائیو اسکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 

دھرمشالہ ٹیسٹ لائیو : کلدیپ یادو کے سامنے کنگارو ٹیم بے بیس ، 300 رن پر آل آوٹ

میٹرینش ایک رن بنا کر یادو کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔جبکہ کلدیپ یادو نے ڈیوڈ وارنر کو پویلین بھیجا ۔ وارنر نے 56 رن بنائے۔ اس کے بعد شان مارش کو بھی یادو نے ساہا کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروادیا ۔ مارش کے بعد کلدیپ یادو نے ہینڈ اسکمب کو آوٹ کرکے آسٹریلیا کو چوتھا جھٹکا دیا ۔ ہینڈسکمب نے  صرف 8 رن بنائے۔ اس کے بعد جلد ہی کلدیب یادو میکسویل کو بھی پویلین کی راہ دکھادی ۔ میکسویل نے 8 رن بنائے۔ میکسویل کے بعد اپنی سنچری پوری کرنے کے بعد کپتان اسمتھ بھی اشون کا شکار بن گئے ۔ اسمتھ نے 111 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں ویڈ نے 57 ، کمنس نے 21 ، او کیف نے 8 ، لاین نے 13 اور ہیزل ووڈ نے دو رن بنائےْ

خیال رہے کہ چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے ۔ کپتان کوہلی چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل رہے ہیں اور ان کی جگہ اجنکیا رہانے کپتانی کر رہے ہیں۔

ٹیم انڈیا میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وراٹ کوہلی کی جگہ کلدیپ یادو کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایشانت شرما کی جگہ بھونیشور کمار کو موقع دیا گیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز