اجودھیا تنازع : آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کو اقبال انصاری نے دیا جواب ، کہا: اب یاد آئی مندر ؟

Apr 17, 2018 12:03 AM IST | Updated on: Apr 17, 2018 12:03 AM IST

فیض آباد : آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے رام مندر کو لے کر بیان دیا ہے۔ بھاگوت نے کہا ہے کہ اگر رام مندر کی تعمیر اسی جگہ پر نہیں ہوئی تو ہندوستانی تہذیب کی جڑ کٹ جائے گی ۔ بھاگوت کے اس بیان پر رام للا کے اہم پجاری ستیندر داس نے کہا کہ ہے وہاں پر مندر ہے ، جس میں پوجا بھی ہوتی ہے ۔

ادھر بابری مسجد کا مقدمہ لڑ رہے اقبال انصاری نے بھاگوت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب رام مندر کی یاد آرہی ہے ۔ چار سال گزر گئے تب رام مندر کی یاد نہیں آئی ۔ اقبال انصاری نے کہا کہ ہم نچلی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک چلے گئے ، ہم لوگ کوئی پروگرام نہیں کرتے ہیں ، ہم صرف عدالت کا سہارا لے رہے ہیں ، چار سال میں حکومت نے کوئی کام نہیں کیا ہے ، عوام کو روزگار چاہئے لیکن یہ لوگ بوکھلا گئے ہیں اور رام مندر کی دھمکی دے رہے ہیں ، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، حکومت کو عدالت کا سہارا لینا چاہئے۔

اجودھیا تنازع : آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کو اقبال انصاری نے دیا جواب ، کہا: اب یاد آئی مندر ؟

اقبال انصاری ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز