یوپی اسمبلی انتخابات: اعظم خان نے کہا، اصلی راون تو دہلی میں رہتا ہے

Feb 06, 2017 12:17 PM IST | Updated on: Feb 06, 2017 12:17 PM IST

لکھنئو۔ سماج وادی پارٹی لیڈر اور اتر پردیش کے کابینہ وزیر اعظم خان نے اشاروں اشاروں میں وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا ہے۔ اعظم خان نے کہا کہ دہلی میں بیٹھا ایک شخص راون دہن کے لئے لکھنؤ جاتا ہے، لیکن وہ بھول جاتا ہے کہ اصلی راون تو دہلی میں ہی رہتا ہے۔ اعظم خان نے پی ایم مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ 131 کروڑ ہندوستانیوں پر حکومت کرنے والے بادشاہ راون کا پتلا دہن کرنے لکھنؤ گئے، لیکن وہ بھول گئے کہ سب سے بڑا راون لکھنؤ میں نہیں، بلکہ دہلی میں رہتا ہے۔

رام پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خان نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور الزام لگایا کہ وہ امیروں کے مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کو لے کر اپنی پارٹی کے لئے ووٹ دینے کی بھی لوگوں سے اپیل کی۔ اعظم کے اس متنازع بیان پر بی جے پی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم کے بیان سے یہ صاف جھلک رہا ہے کہ سماج وادی پارٹی یوپی میں الیکشن سے پہلے ہی ہار مان چکی ہے۔ بی جے پی ترجمان سانبت پاترا نے کہا کہ اعظم خان گھبراہٹ میں ایسے بیان دے رہے ہیں۔ وہ یوپی انتخابات میں اپنی پارٹی کی ہار مان چکے ہیں۔

یوپی اسمبلی انتخابات: اعظم خان نے کہا، اصلی راون تو دہلی میں رہتا ہے

پی ٹی آئی

وہیں، یوپی میں سماج وادی پارٹی کی اتحادی کانگریس کا کہنا ہے کہ کسی شخص کے بارے میں بولنے سے پہلے آداب کا خیال رکھنا چاہئے۔ کانگریس لیڈر شکیل احمد نے کہا راون برائی کی ایک علامت ہے اورفطری طور پر برائی پر اچھائی کی فتح ہونی چاہئے۔ انتخابات کے وقت تسلسل میں اکثر لیڈر ایسے بیان دیتے ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ زبان کے آداب کا بھی ہمیں خیال کرنا چاہئے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز