اعظم خان کی صفائی، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، میں نے کبھی فوج کی حوصلہ شکنی نہیں کی

Jun 28, 2017 11:55 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 11:55 PM IST

رامپور : ہندوستانی فوج کے خلاف سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور سابق وزیر محمد اعظم خاں کی طرف سے نازیبا تبصرے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی فوج کی حوصلہ شکنی نہیں کی ۔

اعظم خان نے کہا کہ 'میں نے کبھی فوج کی حوصلہ شکنی نہیں کی ۔ میں نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی ہتھیار بند خواتین کے عمل کے بارے میں بیان دیا تھا، اسے بعد میں ہندوستانی فوج کو لے کر ہمارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

اعظم خان کی صفائی، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، میں نے کبھی فوج کی حوصلہ شکنی نہیں کی

اتر پردیش کی یوگی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر اعظم خان نے ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اگرچہ وزیر اعلی نے اپنے 100 دنوں کا بیورا دیتے ہوئے حکومت کی تعریف کی ہے، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 دنوں میں اترپردیش میں لوٹ مار، آبروریزی اور قتل سمیت دیگر مجرمانہ معاملے بڑھے ہیں۔

اپنے دفتر میں ایس پی کارکنوں کی میٹنگ میں اعظم نے کہا کہ ریاست میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے، مجرموں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بے خوف وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں، موجودہ وقت میں پوری ریاست میں لوٹ مار ، ڈکیتی، چوری، آبروریزی، قتل و اغوا کی وارداتیں ہو رہی ہیں، جنہیں روکنے میں بی جے پی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز