اعظم خاں کا یوگی پر طنز، کہا : مذہبی رہنماوں کوہی دینی چاہئے نئے وزیر اعلی پر اپنی رائے

Mar 19, 2017 03:53 PM IST | Updated on: Mar 19, 2017 03:53 PM IST

رامپور : یوگی آدتیہ ناتھ کے اترپردیش کے نئے وزیر اعلی بننے پر سماج وادی پارٹی کے قداور لیڈر اعظم خان نے رام پور میں کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ ایک مذہبی رہنما ہیں۔ ان کے وزیر اعلی بننے پر مذہبی رہنماؤں کو ہی اپنی رائے دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یوگی پر اسدالدین اویسی ، مولانا احمد بخاری اور علما کونسل کے عامر رشادي ہی اچھی رائے دے سکتے ہیں۔ ان لوگوں نے انتخابات میں بڑی محنت کی ہے۔

اعظم نے ان علما کو بھی نشانے پر لیا ہے، جنہوں نے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی مخالفت کی تھی۔ اعظم نے کہا کہ جمہوریت میں جس کو عوام نے اکثریت دیا ہے ، اس پارٹی کو اختیار ہے کہ وہ جسے چاہے وزیر اعلی منتخب کرے۔ خیال رہے کہ بی جے پی نے یوپی کے نئے وزیر اعلی کے لئے یوگی آدتیہ ناتھ کے نام پر مہر لگا دی ہے اور آج یوپی کے نئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور اور دونوں نائب وزرائے اعلی کیشو پرساد موریہ اور دنیش سنگھ حلف لیں گے۔

اعظم خاں کا یوگی پر طنز، کہا : مذہبی رہنماوں کوہی دینی چاہئے نئے وزیر اعلی پر اپنی رائے

اس پروگرام میں وزیر اعظم مودی کے موجود رہنے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں اس پروگرام میں کئی مرکزی وزراء، بی جے پی کے وزرائے اعلی اور وی وی آئی پی مہمانوں کے شریک ہونے کی بھی امید ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز