اعظم خان کو ملا دھمکی آمیز خط ، جان کا خطرہ بتا کر سیکورٹی کا کیا مطالبہ

Apr 23, 2017 07:38 PM IST | Updated on: Apr 23, 2017 07:38 PM IST

رامپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے جنرل سکریٹری اور اترپردیش کے سابق وزیر اعظم خان نے جان کا خطرہ ظاہر کرکے سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک پرائیویٹ نیوز چینل پر بات چیت میں مسٹر خان نے کہاکہ جمعہ کو انہیں دھمکی آمیز خط ملا ہے ، جسے انہوں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھیج دیا ہے۔ پولیس کو اس کی سنجیدگی سے تحقیقات کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی سیکورٹی کم کرنے کے پیچھے حکومت کی منشا کیا ہے وہ نہیں جانتے‘۔

اترپردیش میں یوگی حکومت نے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی بیوی ممبر پارلیمنٹ ڈمپل یادو، اعظم خاں، شیو پال یادو اور ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو، اتل پردھان کی سیکورٹی کم کرنے کی ہدایت دی ہیں۔جبکہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن ونے کٹیار کی سیکورٹی وائی زمرے سے بڑھا زیڈ کر دی گئی ہے۔

اعظم خان کو ملا دھمکی آمیز خط ، جان کا خطرہ بتا کر سیکورٹی کا کیا مطالبہ

حکومت نے اس کے علاوہ ایس پی حکومت کے تقریبا 100 دیگر لوگوں کی سیکورٹی بھی واپس لے لی ہے۔مگر یوگی حکومت نے سماج وادی پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری امر سنگھ اور نریش اگروال کی سیکورٹی برقرار رکھی ہے۔ گزشتہ دن یوگی حکومت نے سماج وادی پارٹی کے تقریبا 100 سے زیادہ لیڈروں کی سیکورٹی کم کر دی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز