رام پور چھیڑچھاڑ کیس : اعظم خاں کا لڑکیوں کو مشورہ ، جہاں بے شرمی کا ننگا ناچ ہو رہا ہو، وہاں نہ جائیں

May 28, 2017 05:11 PM IST | Updated on: May 28, 2017 05:11 PM IST

رامپور : مغربی اتر پردیش کے رام پور ضلع سے ایک سنسنی خیز ویڈیو سامنے آنے کے بعد سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خاں نے ایک متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں نیا کیا ہے۔ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد یہاں ریپ اور قتل کے معاملات کئی مرتبہ سامنے آ چکے ہیں۔ ایس پی لیڈر نے مزید کہا کہ 'لڑكيو کو ان جگہوں پر نہیں جانا چاہئے جہاں بے شرمی کا ننگا ناچ ہو۔ بلند شہر حادثہ کے بعد ہر شخص کو کوشش کرنی چاہئے کہ ان کے گھروں کی خواتین گھر میں رہیں۔ 'انہوں نے مزید طنزیہ انداز میں کہا کہ وزیر اعلی یوگی کے ساتھ میڈیا کا بھی شكريہ ،جن کی لاپرواہی کی وجہ سے یوپی میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ لکھنؤ سے تقریبا 318 کلومیٹر دور ایک گاؤں کا ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں 14 آدمی دو خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

خبروں کے مطابق ویڈیو تانڈا پولیس اسٹیشن کے قریبی گاؤں کا ہے۔ ویڈیو کو   ملزموںنے موبائل سے بنایا اور اسے سوشل سائٹوں پر پوسٹ کر دیا۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ ویڈیو کب کا ہے، لیکن مبینہ طور پر ویڈیو گزشتہ دو ہفتوں سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واردات میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھان بین شروع کر دی ہے۔

رام پور چھیڑچھاڑ کیس : اعظم خاں کا لڑکیوں کو مشورہ ، جہاں بے شرمی کا ننگا ناچ ہو رہا ہو، وہاں نہ جائیں

دوسری طرف پولیس متاثرین کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں کر سکی ہے۔ جبکہ ویڈیو میں اہم ملزم کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے ، جو کہ تنگ سڑک پر خواتین کا راستہ روکتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں شخص ایک موٹر سائیکل پر ہے ، جبکہ چاروں طرف درخت نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ملزم خواتین کو دھکا دیتے، نامناسب زبان کا استعمال کرتے اور انہیں یہاں وہاں کھینچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں خواتین کو روتے اور چلاتے ہوئے صاف طور پر سنا جا سکتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز