رام مندر مسئلہ پر دو یوگیوں کے ملنے سے 11 گنا خطرہ بڑھا: اعظم خان

صوبے کے سابق کابینہ وزیر اور سینئر ایس پی لیڈر اعظم خان نے رام مندر کی تعمیر کو لے کر شری شری روی شنکر اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ملاقات پر کہا ہے کہ دو یوگی کے ملنے سے خطرہ اب گیارہ گنا بڑھ گیا، کیونکہ ایسا کرکے گیارہ گنا قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

Nov 16, 2017 11:22 AM IST | Updated on: Nov 16, 2017 11:22 AM IST

لکھنئو۔ صوبے کے سابق کابینہ وزیر اور سینئر ایس پی لیڈر اعظم خان نے رام مندر کی تعمیر کو لے کر شری شری روی شنکر اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ملاقات پر سخت تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دو یوگی کے ملنے سے خطرہ اب گیارہ گنا بڑھ گیا، کیونکہ ایسا کرکے گیارہ گنا قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

بقول اعظم، جس مسئلے کو لے کر دونوں یوگی ملے ہیں وہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر بحث ہے اور سپریم کورٹ کے بعد صرف اللہ کی عدالت بچتی ہے، باوجود اس کے اگر لوگ حماقت کریں تو انہیں احمق ہی کہا جائے گا۔

رام مندر مسئلہ پر دو یوگیوں کے ملنے سے 11 گنا خطرہ بڑھا: اعظم خان

اعظم خان کا سخت تبصرہ۔

اعظم خان کے مطابق مندر مسئلے کو لے کر لوگ قانون کے خلاف کام کر رہے ہیں، جس کے لئے آئین کو طاق میں رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محض انتخابات کے لئے مندر جیسے مذہبی مسئلے کو اٹھانا ٹھیک نہیں ہے اور اس میں بالکل بھی شرافت، انسانیت اور آدمیت نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز