میرے دونوں ہاتھ میں لڈو، ایک میں نیتا جی ، دوسری میں بیٹا جی : اعظم خان

Jan 18, 2017 06:29 PM IST | Updated on: Jan 18, 2017 06:29 PM IST

رام پور : سماج وادی پارٹی میں ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کے درمیان مفاہمت سے خوش ریاستی وزیر محمد اعظم خان نے کہا کہ ان کے دونوں ہاتھوں میں لڈو ہیں۔اعظم خان نے کہا کہ اکھلیش بھی ہمارے اور نیتا جی بھی ہمارے ہیں۔ رام پور میں بدھ کو ایس پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ باتیں کہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی، پگڈنڈی اور تعلقات، سبھی بچ گئے، اس میں ہم نے پل کا کام کیا۔ ہمیشہ اتحاد کی کوشش کی۔ ایس پی کارکنان پارٹی میں جاری گھمسان سے پریشان تھے۔ ہماری اور آپ کی دعائیں کام آئیں اور معاملہ حل گیا۔

میرے دونوں ہاتھ میں لڈو، ایک میں نیتا جی ، دوسری میں بیٹا جی : اعظم خان

اعظم خان نے کہا کہ ہم پارٹی بنانے والوں میں سے ہیں، جب تک دنیا رہے گی، سماجوادی سوچ زندہ رہے گی، وزیر اعلی اکھلیش یادو ہمیں بہت عزیز ہیں، نیتا جی سے بھی میرے رشتے اچھے ہیں۔

کابینی وزیر نے کہا کہ رام پور میں ہم نے اچھے دن دئے، لیکن جن لوگوں نے اس کا وعدہ کیا تھا، وہ تو علاقہ میں نظر تک نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نوابوں سے میڈیکل کالج کے لئے خاص باغ مانگا تھا، لیکن انہوں نے نہیں دیا، پھر بھی، میڈیکل کالج بنا اور کافی بڑے علاقہ میں بنا ، جو انتہائی خوبصورت بھی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز