سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کا دعوی ، تاج محل کو ڈائنامائٹ سے اڑانے کی رچی جارہی ہے سازش

اپنے بیانوں کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے سماجوادی پارٹی (ایس پی)کے جنرل سکریٹری محمد اعظم خاں نے دعوی کیا ہے کہ تاج محل کو ڈائنامائٹ سے اڑانے کی سازش کی جارہی ہے

Oct 18, 2017 07:21 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 07:21 PM IST

رام پور: اپنے بیانوں کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے سماجوادی پارٹی (ایس پی)کے جنرل سکریٹری محمد اعظم خاں نے دعوی کیا ہے کہ تاج محل کو ڈائنامائٹ سے اڑانے کی سازش کی جارہی ہے۔ مسٹر خاں نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پورے ملک میں کئی برسوں سے بابری مسجد کو توڑنے کا ماحول بنایا جارہا تھا۔یہ سب کچھ ایک دن میں نہیں ہوا۔عدالت کے حکم امتناعی کے بعد بھی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بابری مسجد کو گرادیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیونکہ تاج محل دنیا کاساتواں عجوبہ ہے،یہی وجہ ہےکہ پوری دنیا کے دباؤ میں تاج محل کے سلسلے میں لیپا پوتی کی جارہی ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تاج محل کو ڈائنامائٹ سے اڑایا جاسکتاہے۔

سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کا دعوی ، تاج محل کو ڈائنامائٹ سے اڑانے کی رچی جارہی ہے سازش

واضح رہے کہ بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے حال ہی میں تاج محل کو ملک کی ثقافت پر ایک دھبہ قرار دیا تھا ،اس کے بعد تاج کو لےکر بیانوں کی جھڑی لگ گئی ۔وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی آگے آنا پڑا۔دونوں نے تاج کو ایک وراثت بتاکر معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز