ویریندردیو کے فرخ آباد واقع دو آشرموں پر چھاپہ، 40 سے زائد لڑکیاں برآمد

Dec 23, 2017 03:30 PM IST | Updated on: Dec 23, 2017 03:35 PM IST

فرخ آباد۔ دہلی آدھیاتمک یونیورسٹی چلانے والے دھوکے باز بابا ویریندر دیو دکشت پر پولیس نے شکنجہ کستے ہوئے آج اترپردیش کے فرخ آباد میں اس کے دو آشرموں پر چھاپہ مارکر 40سے زیادہ لڑکیاں برآمد کیں۔

اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ تریبھون سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کوتوالی علاقے کے سکندرا باغ میں واقع آشرم پر صبح تقریباً سات بجے سے آٹھ بجےکے دوران پولیس نے چھاپہ مارا۔ اس آشرم سے پنے(مہاراشٹر)کی رہنے والی ایک لڑکی کو برآمد کیاگیا۔ لڑکی کے مطابق وہ گزشتہ پانچ چھ برسوں سے یہاں رہ رہی ہے۔

ویریندردیو کے فرخ آباد واقع دو آشرموں پر چھاپہ، 40 سے زائد لڑکیاں برآمد

اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ تریبھون سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کوتوالی علاقے کے سکندرا باغ میں واقع آشرم پر صبح تقریباً سات بجے سے آٹھ بجےکے دوران پولیس نے چھاپہ مارا۔

افسر نے بتایا کہ اس کے علاوہ سب کلیکٹر قائم گنج وی کے دوبے اورپولیس سپرنٹنڈنٹ نریش کمار نے کمپل گنگا راستے پر واقع ایک اور آشرم پر پولیس دستے کے ساتھ چھاپہ مارا اور وہاں سے بھی 40سے زیادہ لڑکیاں برآمد کی گئیں۔ دونوں آشرموں سے برآمد لڑکیوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے ان کا بیان درج کیا جائےگا۔

 دھوکے باز بابا ویریندر دیو دکشت: فائل فوٹو۔ دھوکے باز بابا ویریندر دیو دکشت: فائل فوٹو۔

واضح رہے کہ دہلی میں عدالت کے حکم روہنی واقع آشرم پر چھاپہ مارنے کے بعد اترپردیش کے فرخ آباد اور باندہ واقع آشرموں پر چھاپہ مارنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز