بابری مسجد تنازع : سپریم کورٹ میں آج سے یومیہ سماعت ، 6 دسمبر کو مسجد کی شہادت کے پورے ہوجائیں گے 25 سال

Dec 04, 2017 11:47 PM IST | Updated on: Dec 05, 2017 09:36 AM IST

اجودھیا: سپریم کورٹ منگل سے اجودھیا میں متنازعہ بابری مسجد ۔رام جنم بھومی معاملے کی ہر روز سماعت کرے گا۔ چھ دسمبر 1992 کو کارسیوکوں نے بابری کو منہدم کر دیا تھا۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) متنازعہ مقام پر اگلے برس اکتوبر میں رام مندر کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ مرکز اور اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتوں نے اس مسئلے پر خاموشی اختیار کر رکھا ہے اور اس معاملے پر انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

اس سے پہلے 30 دسمبر 2010 کو الہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے میں فیصلہ سنایا تھا جس کے مطابق متنازع علاقے کی دو تہائی زمین ہندوں اور ایک تہائی مسلمانوں کو دینے کی بات کہی گئی تھی تاہم اس فیصلے سے دونوں طرف اتفاق نہیں تھا جس کے بعد دونوں فریق سپریم کورٹ کے دروازے پر گئے تھے۔ ہائی کورٹ میں یہ معاملہ آٹھ سال چلا تھا جس کی شروعات 2002 میں ہوئی تھی۔

بابری مسجد تنازع : سپریم کورٹ میں آج سے یومیہ سماعت ، 6 دسمبر کو مسجد کی شہادت کے پورے ہوجائیں گے 25 سال

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز