بابری مسجد کیس: اوما نے کہا کوئی سازش نہیں، کارکنوں کے ساتھ میں بھی موجود تھی

May 30, 2017 11:22 AM IST | Updated on: May 30, 2017 11:22 AM IST

نئی دہلی۔ اجودھيا میں متنازعہ ڈھانچہ گرانے کے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیشی سے پہلے ملزم اوما بھارتی نے کہا کہ ایودھیا میں کچھ بھی سازش نہیں ہوئی تھی۔ یہ ایک کھلی تحریک تھی۔ آبی وسائل، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی وزیر اوما بھارتی نے کہا کہ ایودھیا میں جو بھی ہوا، وہ سب کھلا تھا۔ یہ ایک کھلا آندولن تھا جیسا ایمرجنسی کے خلاف ہوا تھا۔ بی جے پی کے کروڑوں کارکن اس میں شامل ہوئے تھے۔ اس آندولن میں کیا سازش تھی یہ مجھے ابھی پتہ نہیں۔

بتا دیں کہ منگل کو اسپیشل کورٹ بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، اوما بھارتی، مرلی منوہر جوشی، ونے کٹیار، سادھوی رتنبھرا اور وشنو ہری ڈالمیا پر الزام طے کرے گی۔ انہیں کورٹ کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ کلیان سنگھ کو گورنر رہنے تک چھوٹ حاصل ہے۔

بابری مسجد کیس: اوما نے کہا کوئی سازش نہیں، کارکنوں کے ساتھ میں بھی موجود تھی

اوما بھارتی، فائل فوٹو: فوٹو کریڈٹ اے ایف پی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز