Live Results Assembly Elections 2018

بابری مسجد شہادت کی برسی: یوپی میں ہائی الرٹ، ایودھیا میں بھاری پولیس فورس تعینات

شہر کے سبھی داخلہ مقامات پر بیریکیڈنگ کی جا رہی ہے۔ وہیں، شہر بھر میں آنے والے تمام لوگوں کے لئے سخت چیکنگ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

Dec 06, 2018 09:02 AM IST | Updated on: Dec 06, 2018 09:02 AM IST

بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے مدنظر اتر پردیش پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔ کئی تنظیموں نے اس دن کو’ شوریہ دوس‘‘ اور کئی نے ’’ یوم سیاہ‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ یوپی کے تمام اضلاع کی پولیس کو الرٹ پر رکھا گیا ہے، وہیں، ایودھیا میں خصوصی طور پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ایودھیا میں منگل کو پولیس نے پورے شہر میں فلیگ مارچ کیا۔ اس دوران ایس پی سٹی بھاری تعداد میں پولیس فورسیز لے کر شہر کی سڑکوں پر نکلے۔  6 دسمبر کو امن وامان اور سیکورٹی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے ایودھیا میں 6 کمپنی پی اے سی، 2 کمپنی آر اے ایف کے ساتھ 4 ایڈیشنل ایس پی، 10ڈپٹی ایس پی، 10 انسپکٹر، 150 سب انسپکٹر اور 500 سپاہیوں کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ گھروں کی چھتوں سے بھی پولیس نگرانی گرے گی۔

بابری مسجد شہادت کی برسی: یوپی میں ہائی الرٹ، ایودھیا میں بھاری پولیس فورس تعینات

ایودھیا میں تعینات سیکورٹی فورسیز: فائل فوٹو۔

شہر کے سبھی داخلہ مقامات پر بیریکیڈنگ کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، شہر بھر میں آنے والے تمام لوگوں کے لئے سخت چیکنگ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ضلع میں دفعہ 144 پہلے سے ہی نافذ ہے۔ اس کے علاوہ جمعرات سے ایودھیا شہر میں روٹ ڈائیورژن بھی نافذ کر دیا جائے گا۔ اس کے تحت چار پہیہ گاڑیاں ٹیڑھی بازار چوراہے سے شہر کی جانب نہیں جا سکیں گی۔ انہیں رابطہ سڑک کے ذریعے ہی جانا ہوگا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے غیر روایتی پروگراموں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کی شہادت کو26 سال مکمل، امت مسلمہ کے زخم آج بھی تازہ کیونکہ اب تک نہیں مل سکا ہے انصاف

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز