سپریم کورٹ میں 11 اگست سے شروع ہو گی بابری مسجد - رام جنم بھومی تنازع کیس کی سماعت

Aug 04, 2017 08:00 PM IST | Updated on: Aug 04, 2017 08:00 PM IST

نئی دہلی : سات برس بعد بابری مسجد رام جنم بھومی تنازع کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ میں 11 اگست سے روزانہ شروع ہو گی۔ سپریم کورٹ کے 3 ججوں کی بنچ اگلے جمعہ سے دوپہر 2 بجے سے اس معاملہ پر روزانہ سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اس معاملہ کو لے کر خصوصی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اسے مذہب اور عقیدے سے وابستہ معاملہ قرار دیتے ہوئے سبھی فریقوں سے باہمی بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کیلئے کہا تھا۔ یہاں تک کہ عدالت نے ضرورت پڑنے پر ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی۔ تاہم ابھی تک فریق اس کا حل نہیں نکال پائے ہیں، جس کے پیش نظر سپریم کورٹ نے معاملہ کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں 11 اگست سے شروع ہو گی بابری مسجد - رام جنم بھومی تنازع کیس کی سماعت

سپریم کورٹ آف انڈیا: فائل فوٹو

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے معاملہ کی جلد از جلد سماعت شروع کرنے کی اپیل کی تھی، جس پر چیف جسٹس جے ایس كھیهر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ والی کی بنچ نے کہا تھا کہ ہم اس کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ بی جے پی لیڈر نے اپنی دلیل میں کہا تھا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اہم اپیلیں سپریم کورٹ میں سات سال سے زیر التوا ہیں اور ان پر جلد سماعت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی دلیل میں یہ بھی کہا تھا کہ اس مقام پر کسی پریشانی کے بغیر پوجا کے ان کے حقوق پر عمل کے لئے انہوں نے پہلے بھی الگ ایک عرضی دائر کی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز