بابری مسجد انہدام کیس : شیو سینا لیڈر ستیش پردھان نے سی بی آئی عدالت میں کی خودسپردگی ، ضمانت منظور

May 24, 2017 06:26 PM IST | Updated on: May 24, 2017 06:26 PM IST

لکھنؤ: اجودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کے معاملے میں شیو سینا لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ ستیش پردھان نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں آج خودسپردگی کردی۔ تاہم بعد میں انہیں ضمانت دیدی گئی ۔  مسٹر پردھان کے علاوہ عدالت میں پیش ہونے والے سابق ممبر اسمبلی پون پانڈے اور سنتوش دوبے بھی شامل تھے ۔  مسٹر پردھان کے خلاف عدالت میں فرد جرم طے کیاجانا تھا لیکن بعض اسباب کی بناپر آج بحث نہیں ہوسکی جب کہ مسٹر پانڈے اور مسٹر دوبے کے خلاف فرد جرم پہلے ہی طے کئے جاچکے ہیں۔ مسٹر پردھان نے عدالت میں پیش ہونے کے بعد کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔ انہیں غلط ڈھنگ سے ملزم بنایا گیا ہے۔ عدالت نے تینوں کو بیس بیس ہزار روپے کے نجی مچلکے پر چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے سامنے اس معاملے کے پانچ دیگر ملزمین نرتیہ گوپال داس، رام ولاس داس ویدانتی، دھرم داس ، بیکنٹھ لال شرما اور چمپت رائے نے گذشتہ سنیچر کو خودسپردگی کی تھی۔

بابری مسجد انہدام کیس : شیو سینا لیڈر ستیش پردھان نے سی بی آئی عدالت میں کی خودسپردگی ، ضمانت منظور

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز