دہلی کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے بدر پور پاور پلانٹ بند

دہلی کی آب و ہوا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے مرحلہ وار ایکشن پلان 'گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان' کے تحت بدرپور پاور پلانٹ آج سے غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا۔

Oct 17, 2017 09:58 PM IST | Updated on: Oct 17, 2017 09:58 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی آب و ہوا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے مرحلہ وار ایکشن پلان 'گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان' کے تحت بدرپور پاور پلانٹ آج سے غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا۔ اس پلانٹ کو 15 اکتوبر سے ہی بند کیا جانا تھا لیکن انڈر 17 فٹ بال مقابلہ کا آخری میچ 16 اکتوبر کو ہونے کی وجہ سے پلانٹ کو ایک دن بعد آج بند کر دیا گیا۔

انوائرمنٹ پالیوشن کنٹرول اتھاریٹی(ای پی سی اے) کے صدر بھورے لال نے دہلی میں فضائی آلودگی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد آج سے دارالحکومت میں 'گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان' نافذکئے جانے کا اعلان کیا۔ ای پی سی اے نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس میں ڈیزل جنریٹروں، ہاٹ مکس پلانٹوں اور روایتی اینٹ بھٹوں پر پابندی شامل ہے۔ یہ پابندیاں 15 مارچ، 2018 تک جاری رہے گی۔ اس مدت کے دوران بدر پور تھرمل پاور پلانٹ بھی بند کردیے جائیں گے۔ بعد میں جولائی 2018 میں اس پلانٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا منصوبہ ہے۔

دہلی کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے بدر پور پاور پلانٹ بند

اتھارٹی کی رکن اور سینٹر فار سائنس اینڈ انوائرمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل سنیتا نارائن کا کہنا ہے دہلی میں فضائی آلودگی کے لئے صرف گاڑیوں کے اخراج سے ہی نہیں بلکہ حرارتی بجلی پلانٹ بھی یکساں طور پر ذمہ دار ہیں۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے حکام کے مطابق دیوالی اور اس کے بعد کے دنوں میں دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچنے سے روکنے کے لئے اس بار کافی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر دارالحکومت میں پٹاخوں کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز