مظفرنگر: بجرنگ دل کارکنوں کی غنڈہ گردی ، خاتون دوست سے ملنے گئے نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی

May 21, 2017 01:36 PM IST | Updated on: May 21, 2017 02:41 PM IST

مظفرنگر: اترپردیش کے مظفر نگر میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے دو نوجوانوں کی بے دردی سے پٹائی کی۔ انہوں نے دونوں نوجوانوں کے کپڑے اتار دئے اور پھر بیلٹ سے پٹائی کی۔ ان غلطی صرف اتنی تھی کہ وہ اپنی دوست سے ملنے آئے تھے۔ دونوں نوجوانوں کی خاتون سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی اور وہ اسی خاتو سے ملنے کے لئے گئے۔

یہ نوجوان رحم کی فریاد کرتے اورگڑگڑاتے رہے ، لیکن بجرنگ دل کے بے لگام غنڈوں نے ان کی ایک بھی نہیں سنی اور نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی کرتے رہے۔ حیرانی کی بات یہ بھی ہے کہ پولیس نے بھی اس معاملہ میں متاثرہ نوجوانوں کے خلاف ہی چالان کاٹ دیا ۔ اگرچہ ملزموں کے خلاف بھی صرف چالان ہی کاٹا گیا ہے۔

مظفرنگر: بجرنگ دل کارکنوں کی غنڈہ گردی ، خاتون دوست سے ملنے گئے نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی

photo : ndtv

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز