سپریم کورٹ کے ذریعہ فروخت پر پابندی کے باوجود دہلی میں بڑی مقدار میں پٹاخے برآمد ، 29 افراد گرفتار

سپریم کورٹ کی جانب سے قومی راجدھانی خطہ میں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد پولیس نے آج 13 الگ الگ مقامات پر چھاپہ مار کر 1241 کلوگرام پٹاخے ضبط کئے

Oct 18, 2017 07:53 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 07:53 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ کی جانب سے قومی راجدھانی خطہ میں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد پولیس نے آج 13 الگ الگ مقامات پر چھاپہ مار کر 1241 کلوگرام پٹاخے ضبط کئے اور اس سلسلے میں 29 لوگوں کو گرفتار بھی کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے تمام 13 علاقوں کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دے کر پٹاخوں کی فروخت پر عائد پابندی کےحکم کو نافذ کرنے کو کہا تھا۔ مسٹر پٹنائک نے ڈپٹی کمشنروں سے یہ یقینی بنانے کیلئے کہاکہ پٹاخوں کی فروخت نہ ہونے پائے۔

سپریم کورٹ کے ذریعہ فروخت پر پابندی کے باوجود دہلی میں بڑی مقدار میں پٹاخے برآمد ، 29 افراد گرفتار

اس حکم پر عمل درآمد کرانے کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے جس کے بعد بڑی مقدار میں پٹاخے برآمد کئےگئے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں 29 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز