دہلی- این سی آر میں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی جاری رہے گی

Oct 13, 2017 07:06 PM IST | Updated on: Oct 13, 2017 07:06 PM IST

نئی دہلی۔  سپریم کورٹ نے آج دہلی-این سی آر میں پٹاخوں کی فروخت پر روک لگانے سے متعلق اپنے گزشتہ حکم میں ترمیم کرنے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ دیوالی کے بعد یہ معلوم کرے گی کہ آلودگی کی سطح میں کیا فرق پڑا؟ جسٹس اے کے سیکری کی سربراہی میں ایک بینچ نے عدالت کے پہلے حکم میں ترمیم کرنے سے انکار کر دیا۔

دہلی این سی آر میں آلودگی کی بڑھتی سطح کے پیش نظر سپریم کورٹ نے پٹاخے کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ جائز لائسنس کے کچھ پٹاخہ تاجر وں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے پٹاخوں کی فروخت پر روک لگانے والے عدالت کے گزشتہ حکم پر نظر ثانی کرنے کی فریاد کی تھی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت تک فروخت پر پابندی جاری رہے گی ۔

دہلی- این سی آر میں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی جاری رہے گی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز