دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مظفرنگر سے بنگلہ دیشی نوجوان عبد اللہ المعمول گرفتار

Aug 06, 2017 12:18 PM IST | Updated on: Aug 06, 2017 12:18 PM IST

مظفرنگر: اترپردیش انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے آج صبح مظفرنگر ضلع کے چرتھاول حلقہ سے ایک بنگلہ دیشی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق چرتھاول حلقہ کے كٹیسرا گاؤں سے صبح تقریبا پانچ بجے عبداللہ المعمول نامی بنگلہ دیشی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے پاس سے فرضی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اور کچھ مہر برآمد کی گئی ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کے بھومی شاهي ضلع کےحسن پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔

عبداللہ المعمول کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ اے ٹی ایس کے مطابق عبد اللہ 2011 سے دیوبند میں چھپ کررہ رہا تھا اور وہ یہاں فرضی شناختی کارڈ بنانے کا کام کرتا تھا۔

دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مظفرنگر سے بنگلہ دیشی نوجوان عبد اللہ المعمول گرفتار

اے ٹی ایس کے مطابق عبد اللہ کا نیٹ ورک مظفرنگر کے ارد گرد کے علاقے میں پھیلاہوا تھا۔ اس سلسلے میں اے ٹی ایس نے کچھ لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔گرفتار کئے گئے دہشت گرد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز