لکھنؤ کے باپو بھون میں لگی آگ، 20 منٹ تک پھنسے رہے وزیر محسن رضا

Mar 28, 2017 06:13 PM IST | Updated on: Mar 28, 2017 06:14 PM IST

لکھنؤ۔ لکھنئو میں اقتدار کا مرکز مانے جانے والے باپو بھون میں منگل کو آگ لگنے سے ہلچل مچ گئی۔ اس دوران وزیر مملکت محسن رضا بھی آگ کی وجہ سے بلڈنگ میں تقریبا 20 منٹ تک پھنسے رہے۔ سب سے تشویشناک بات یہ رہی کہ بلڈنگ میں فائر الارم نہیں بجا۔ محسن رضا نے نیوز 18 سے بتایا کہ وہ پانچویں منزل پر دفتر میں فائلیں دیکھ رہے تھے، اس دوران جلنے کی بدبو آئی۔ ان کے ساتھی نے کھڑکی کھول کر دیکھا اور بتایا کہ نیچے بلڈنگ میں آگ لگی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے سوچا کہ صفائی وغیرہ کا کام چل رہا ہوگا اس لئے کھڑکی بند کروا دی۔ تھوڑی دیر بعد سیکورٹی عملہ آیا، اس نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ اس کے بعد وہ لوگ جب سیڑھی پر پہنچے تو آگ تیسرے فلور تک آ گئی تھی۔ نیچے پورا دھواں بھرا ہوا تھا۔ کسی طرح سے بچتے-بچاتے وہ وہاں سے بمشکل نکل آئے۔

لکھنؤ کے باپو بھون میں لگی آگ، 20 منٹ تک پھنسے رہے وزیر محسن رضا

ادھر موقع پر پہنچی نصف درجن سے زیادہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ سیکرٹریٹ کے تحت باپو بھون میں کئی اہم دفاتر ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز